Saturday, August 19, 2023

شادی کی پہلی رات کے بارے غلط فہمیاں

                                           خون کی پیاس

 ٹویٹر پر ایک خبر پڑی جس میں یہ لکھا تھا کہ ایک 16 سال کی نوجوان لڑکی کو صرف اس وجہ سے قتل کر دیا گیا کہ "وہ کنواری ثابت نہ ہو سکی" ۔۔۔۔۔اپ میں سے کافی لوگ چونک گئے ہوں گے کہ اس دنیا میں اس طرح کے لوگ بھی رہتے ہیں جو یہ سمجھتے ہیں کہ اگر شادی کی پہلی رات ہم بستری کے دوران خون نکلا تو لڑکی پھر کنواری ہوگی۔ مجھے بھی بہت سے ایسے لوگ ملتے ہیں جو کہ یہ سمجھتے ہیں کہ اگر شادی کی پہلی رات خون نہ نکلا تو لڑکی چالو ہے ۔دنیا کا سب سے زیادہ زنا یونیورسٹی اور کالجز میں ہوتا ہے۔ اج میں اپ کو ایسے لوگوں کی سوچ دکھاتا ہوں کہ یہ شادی کو اور بیوی کو کیا سمجھتے ہیں۔



سب سے پہلی قسم میں وہ لوگ اتے ہیں جو شادی کی پہلی رات خون نکلنے کو ہی کنوارا پن سمجھتے ہیں 😥۔۔حالانکہ ان کی اپنی ساری جوانی غلط کاموں میں گزری ہوتی ہے ۔اب جو انہیں بیوی چاہیے وہ سیل پیک ہونی چاہیے😡۔۔۔۔ اور اس کے لیے ان کا یہ معیار طے ہے کہ خون نکلنا ضروری ہے۔ اب ان لوگوں کو میں بتاتا چلوں کہ بچپن میں کھیلتے کودتے یا سائیکل چلاتے یا پھر رسہ کودتے وقت وہ باریک سی جھلی پھٹ سکتی ہے۔۔۔ جس کے ہٹنے سے خون نکلتا ہے ۔لہذا خدارا اس بات پر اپنی بیوی کو بد کردار نہ سمجھنا شروع کر دیں🙏 کہ اس کے خون نہیں نکلا۔ اگر خدانخواستہ وہ ایسا کوئی عمل کر بھی چکی ہے تو وہ جانے اور خدا جانے ۔وہ اپ کی شادی میں انے کے بعد اپ کو جواب دے ہے۔۔۔۔۔ نہ کہ پہلے کی۔ اگر اتنے ہی شبہات تھے۔۔۔۔ تو پہلے تفتیش کرنی چاہیے تھی نہ کہ اب اس بیچاری کا جینا محال کرو۔ ویسے بھی یہ تو سنا ہوگا کہ اللہ قران میں کہتا ہے کہ نیک مردوں

 کے لیے نیک بیویاں اور گنہگار مردوں کے لیے گنہگار بیویاں ہیں۔

دوسری قسم میں ایسے لوگ اتے ہیں جو کہ مردانگی بیوی کو شادی کی پہلی رات زیادہ سے زیادہ تکلیف دینے میں سمجھتے ہیں😥۔ یہ وہ لوگ ہیں جو یہ سمجھتے ہیں کہ اگر بیوی کو شادی کی پہلی رات اذیت دے دے کر رونے پر مجبور نہ کیا تو وہ مرد کہلانے کے لائق نہیں😨۔۔۔۔۔ اور اگر یہ لوگ ایسا کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو بڑھ چڑھ کر اپنے دوستوں کو بتائیں گے😥 ۔۔اگر اپ کسی ہسپتال کی ایمرجنسی میں جائیں تو اپ کو پتہ چلے گا کہ ہر ماہ دو تین ایسے کیسز ضرور اتے ہیں۔۔۔ جو کہ ایسے ظالم مردوں کے ہتھے چڑھنے والی خواتین کے ہوتے ہیں😥 جو درد کی وجہ سے بے ہوش ہو جاتی ہیں یا کافی زیادہ بیمار ہو جاتی ہیں۔۔ ایسے لوگوں کو یہ سمجھانے کی ضرورت ہے کہ سب سے پہلی بات جس کی تو اپنے دوستوں میں نمائش کر رہا ہے وہ تیری بیوی ہے۔۔۔۔۔ تیری عزت ہے دوسری بات یہ کہ ارے بھائی وہ اب تیری ہی ہے تیرے سے کوئی نہیں چھیننے لگا ۔۔۔۔۔اسے دو تین دن دے اس سب سے یوز ٹو ہونے میں۔۔۔۔ ضروری نہیں کہ یہ ٹیسٹ کرنا ہی کرنا ہے۔۔۔۔ اور یہ کہاں لکھا ہے کہ اگر یہ سب نہیں کرے گا تو تیرا ولیمہ نہیں ہوگا۔۔۔۔۔ یا پھر تو مرد نہیں کہلائے گا۔۔

تیسری قسم میں ایسے لوگ اتے ہیں کہ جو جنسی عمل کے دوران زیادہ سے زیادہ دورانیہ کو ہی مردانگی سمجھتے ہیں😢۔۔۔ یہ لوگ سمجھتے ہیں کہ اگر اپ جنسی عمل میں ایک گھنٹے سے پہلے فارغ ہو جاتے ہیں تو اپ مرد کہلانے کے لائق نہیں 😨۔۔۔۔۔یہاں پر ایسے لوگ بھی پائے جاتے ہیں جو کہ ساری عمر زنا، مشت زنی اور دیگر غلط گاڑیوں میں مبتلا رہتے ہیں اور جب شادی قریب اتی ہے تو کم دورانیہ ہونے کے ڈر سے حکیموں سے رجوع کرنا شروع کر دیتے ہیں🥴۔۔۔ ایسے لوگوں کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ پھر رات کے تین بجے بیوی کو ہسپتال لے کر جانا پڑتا ہے🥺 اور لوگوں کو جھوٹ بولنا پڑتا ہے کہ معدے میں درد تھا ایسے لوگوں کو یہ سمجھانے کی ضرورت ہے کہ یہ ضروری نہیں کہ بیوی کو نقطہ سکون تک پہنچانے کے لیے زیادہ وقت لگانا پڑے بلکہ اپ جنسی عمل سے پہلے بھی بہت سے ایسے کام ہیں جو کہ اس عمل میں مدد دے سکیں۔

چوتھی قسم ان لوگوں کی ہے جو یہ سمجھتے ہیں کہ اگر انہوں نے شادی کی پہلی رات یہ عمل سات سے اٹھ مرتبہ یہ عمل دہرا لیا تو اگلی 23 مارچ پر انہیں تمگئے مردانگی ملے گا😭۔۔۔۔۔ اور پھر ولیمے والے دن اپنے دوستوں کو بڑھ چڑھ کر بتا رہا ہوتا ہے😢۔۔۔۔ جب وہ ا کر پوچھتے ہیں ہاں بھئی کنی وری (کتنی بار) پھر مسکراتے ہوئے انگلیوں سے اشارہ کر کے بتا دے گا😖۔۔۔ ایسے لوگوں کو یہ سمجھانے کی ضرورت ہے کہ ارے بے وقوف انسان تو اپنی بیوی کا لباس ہے۔۔۔۔۔ اور تو خود ہی اپنی بیوی کا لباس سرعام سب کچھ بتا کر اتاری جا رہا ہے۔ اور اوپر سے اپنے دوستوں کے ذہن میں بھی اپنی بیوی کے بارے میں گندگی کا بیج بوئے جا رہا ہے۔

پانچویں قسم میں ایسے لوگ اتے ہیں جو کہ ساری عمر تو گندی فلمیں دیکھتے رہے ہیں 🥹اور اسی انتظار میں رہتے ہیں کہ کب شادی ہو اور وہ فلموں والے سارے سٹیپس پریکٹس کریں🤐۔۔۔۔۔۔ ایسے لوگوں کو بتاتا چلوں کہ وہ لوگ پروفیشنل ہوتے ہیں اور ان کا کام ہی یہی ہوتا ہے کہ لوگوں میں بے راہ روی پھیلانا اور خناس بڑھنا ۔۔ان کا مقصد نوٹ چھاپ نا ہوتا ہے۔۔۔۔۔ نہ کہ اپ لوگوں کو ترغیب دینا کہ کس طرح اپنی بیوی کو اکھاڑا بنانا ہے۔

بدقسمتی سے ہم ایسے معاشرے میں رہ رہے ہیں کہ جہاں مائیں اپنی بیٹیوں اور باپ اپنے بیٹوں سے ان موضوعات پر بات کرتے ہوئے شرماتے ہیں پھر غلط صحبت اپنا اثر دکھاتی ہے اور یہ سب ہوتا ہے ارے بھائی بیویاں پیار کرنے کے لیے ہوتی ہیں نہ کہ اکھاڑا بنانے کے لیے یا سیکس اور بچے پیدا کرنے والی مشین سمجھنے کے لیے 

No comments:

Post a Comment

Ishq Murshid Drama

Ishq Murshid Drama